میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان

ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ٹرانسپورٹرز نے پنجاب کی بجائے ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ۔واضح رہے اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے ۔عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں