میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 56پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 56پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 56پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے دی ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیپرا نے جمعرات کے روز سماعت کی۔ چیئرمین نیپراتو صیف ایچ فاروق کی صدارت میں سماعت ہوئی ۔ سی پی پی اے کی جانب سے ایک روپیہ 75پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا حکام نے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست سماعت کے بعد ایک روپیہ 56پیسے فی یونٹ اضافہ کی اجازت دے دی ہے ۔بجلی قیمتوں میں اضافہ سے صارفین پر14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی قیمتوں میں اضافہ کا کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں