میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائداعظم کے پاس ہتھیار فوج نہیں‌علم کی طاقت تھی،خاقان عباسی

قائداعظم کے پاس ہتھیار فوج نہیں‌علم کی طاقت تھی،خاقان عباسی

منتظم
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور (نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائد کے ایمان ، اتحاداور نظم کے رہنماء اصولوں کو اپنا لیں تو کسی ملک سے پیچھے نہیں رہیں گے ٗقائد اعظم کے پاس دلیل کی طاقت تھی، تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومتیں بدلتی رہیں گی لیکن ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، تعلیم سے بہتر کوئی سرمایہ کاری نہیں، معیاری تعلیم سے ہی اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں، ہمیں تعصبات سے نکل کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ پیر کو یوم قائد کے حوالے سے اسلامیہ کالج پشاور میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے پاس کوئی ہتھیار اورفوج نہیں تھی بلکہ علم کی طاقت تھی، حکومت تعلیمی اداروں کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کر رہی ہے، پاکستان کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم ہے، حکومت اسلامیہ کالج کو تمام وسائل مہیا کرے گی، ہمیں قائد کے ایمان ، اتحاداور نظم کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہے، ہم ان اصولوں کو اپنا لیں تو کسی ملک سے پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو اسلامیہ کالج سے دلی محبت تھی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کو جلد قومی دھارے میں شامل کر لیا جائے گا۔ ایف سی آر قانون ختم کر کے فاٹا میں پاکستان کے قوانین نافذ کیے جائیں گے فاٹا کے نوجوانوں کو وہی سہولیات دی جائیں گی جو باقی ملک کے نوجوانوں کو حاصل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جمرود میں تیسرا گورنر خیبرپختونخوا فاٹا یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال امیر مقام ماروی میمن شاہ جی گل آفریدی اور فاٹا کے ایم این ایز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کے عوام بالخصوص نوجوانوں کا جذبہ اور جوش دیکھ کر مجھے پورا یقین ہے کہ فاٹا کے نوجوان پاکستان کے کسی حصے سے پیچھے نہیں ہیں، فاٹا کے عوام نے ہر موقع پر پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں جو قربانیاں فاٹا کے قبائل نے دی ہیں، پاکستان کا کوئی اور حصہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا، یہ بہت بڑی ناانصافی ہے کہ جنہوں نے پاکستان کے لیے سب سے بڑھ کر قربانیاں دیں ان کو سہولیات سے محروم رکھا جائے، فاٹا کو اس کا حق دلایا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں