میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قائداعظم کے ویژن پر عمل سے پاکستان کو مضبوط بناسکتے ہیں، آرمی چیف

قائداعظم کے ویژن پر عمل سے پاکستان کو مضبوط بناسکتے ہیں، آرمی چیف

منتظم
منگل, ۲۶ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قا ئد اعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو مضبوط اورمحفوظ بنا سکتے ہیں قائداعظم کی انسانی اقدار اور سماجی مساوات و انصاف کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد پر بنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ ہم قائداعظم کے ویژن پر عمل پیرا ہوکر محفوظ پاکستان بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی انسانی اقدار اور سماجی انصاف اور مساوات کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی راولپنڈ ی کے ایک چرچ آمد ہوئی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسیحی برداری کو کرسمس کے موقع پر مبارکباد پیش کی، آرمی چیف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دفاع میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مسیحی برداری نے قیام پاکستان اور ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا، آرمی چیف کی موجودگی میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری نے کیک بھی کاٹا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں