کراچی میں مچھلی فروشوں کی من مانی، قیمتوں کے نئے ریکارڈ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی میں مچھلی فروشوں کی جانب سے من مانی قیمتوں کے ذریعے گاہکوں کو دن دہاڑے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں نے کمشنر کراچی سے چکن۔ بیف اور مٹن کی طرز پر مچھلی کا نرخ نامہ بھی جاری کرنے کا مطالبہ کردیا کراچی میں سردی کی ہلکی سی انٹری نے مچھلی کی فروخت میں اضافہ کردیا ہے لیکن اسی کے ساتھ منافع خوری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ گاہک جتنے میں لگ جائے اسکو اتنے کی مچھلی فروخت کردی جاتی ہے چھ سو روپے فی کلو والی مچھلی بازار میں ہزار گیارہ سو روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔مچھلی کی فروخت کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی نرخ نامہ ہونے پر آمادہ دکھائی دیے ، لیکن اپنی منافع خوری پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔