راشد منہاس روڈپرخوفناک آتشزدگی، آر جے شاپنگ سینٹر میں 15 افراد زندہ جل گئے
شیئر کریں
کراچی میں آگ لگنے کا ایک اور المناک واقعہ۔ راشد منہاس روڈ پر قائم آر جے شاپنگ سینٹر میں آگ سے جھلس کر اور دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق۔15 زخمی ہوگئے۔ ہفتہ کی صبح صبح چھ بجے جنریٹر میں لگنے والی آگ چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیل گئی۔ عمارت چاروں طرف سے بند ہونے اور دھواں بھر جانے کے باعث فائربریگیڈ کو بھڑکتے شعلوں پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جاں بحق گیارہ افراد میں سے نو کی شناخت ہوگئی ۔ متاثرہ عمارت کے باہر پیاروں کے منتظر غم کی تصویر بنے نظر آئے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور آگ بجھانے کا انتظام اور ہنگامی راستہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ایڈیشنل آئی جی نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت میں دن رات چلنے والے سوفٹ ویئر ہاؤسز کے علاوہ کال سینٹرز اور دیگر دفاتر موجود ہیں۔ جہاں آگ لگانے کا تو ہر سامان موجود ہے لیکن آگ بجھانے کیلئے کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔ اسی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ ہوگیا ۔