میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دل نہیں چھوڑنا، کافی ریکور ہوچکا، جلد واپس آؤں گا‘ عمران ریاض خان کا اعلان

دل نہیں چھوڑنا، کافی ریکور ہوچکا، جلد واپس آؤں گا‘ عمران ریاض خان کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

طویل عرصہ لاپتہ رہنے کے بعد گھر واپس لوٹنے والے اینکر پرسن عمران ریاض خان صحتیابی کے بعد دوبارہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں صارفین کے نام سلام کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کیوں کہ آج میں زندہ اور صحیح سلامت ہوں تو یہ سب اللہ رب العزت کی مہربانی اور آپ سب کی دعاؤں کی وجہ سے ہے۔اینکر پرسن نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت کے کرم اور فضل سے میں اب تک کافی ریکور کر چکا ہوں اور انشاء اللہ بہت جلد واپس آؤں گا، دعاؤں کے علاوہ ایک درخواست اور ہے کہ کچھ بھی ہوجائے "دل نہیں چھوڑنا”۔ عمران ریاض خان اپنے پیغام کا اختتام "پاکستان زندہ باد” کے نعرے پر کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں