کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نیکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری کو ہوں گے۔ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نیریٹرننگ افسران کی تقرری بھی کر دی۔الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا تھا کہ 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیے دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے جمع شدہ کاغذات نامزدگی پر ہی انتخابات میں حصہ لیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق سندھ کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے دیگر تمام مراحل مکمل ہوچکے اب صرف پولنگ ہونا ہے جو 15 جنوری 2023 کو ہوگی جن حلقوں سے امیدوار انتقال کرگئے ہیں وہاں 15 جنوری کے بعد ضمنی الیکشن ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔