میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
13 نوسرباز ملک کا 1100 ارب کھا گئے: اعظم سواتی

13 نوسرباز ملک کا 1100 ارب کھا گئے: اعظم سواتی

جرات ڈیسک
هفته, ۲۶ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاست دانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔13 نوسرباز ملک کا 1100 ارب کھا گئے، قوم کو یہ بتاؤ نیب قانون کو کس نے تبدیل کیا، راولپنڈی میں جلسے سے خطاب میں اعظم سواتی نے کہا کہ رجیم چینج کے مرکزی کرداروں تم سے آج حقیقی آزادی مارچ کا ہر فرد سوال کرتا ہے، آج پوچھا جا رہا ہے کیا وجہ تھی کہ عمران خان کی حکومت کو گرایا گیا، کیا وجہ تھی کہ معیشت بہترین جا رہی تھی اور آج بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، کورونا میں دنیا حیران تھی کہ عمران خان کی ٹیم نے کس طرح ملک کو تبدیل کیا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان نے شوکت ترین کو بھیجا اور کہا کہ معیشت تباہ ہو جائے گی، آج پاکستان کی قوم کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر کہا جا رہا ہے کہ معیشت تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ بتائیں معیشت کس نے تباہ کی اور نیب کے قانون کو کس نے ختم کیا، کس نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز معاف کرائے، عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے، شہباز گل اور مجھ پر تشدد کرنے والے جواب دیں، صحافی ارشد شریف شہید کو کس نے قتل کرایا، ملک کے محبوب لیڈر عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا؟ان کا کہنا تھا کہ کون ہیں وہ لوگ جو سیاست دانوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں، عمران خان تو چھوڑیں 74 سال کے اس سینئر سٹیزن کا سرجھکا کر دکھاؤ، میں تمہارے ہر ہتھکنڈے کے سامنے سر اٹھا کر کھڑا رہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں