میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس ،شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے ، بیٹی، داماد اشتہاری قرار

منی لانڈرنگ کیس ،شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے ، بیٹی، داماد اشتہاری قرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ نومبر ۲۰۲۰

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے بیٹے ، بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے بیٹے ، بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔جمعرات کو لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کو اشتہاری قرار دیا۔ عدالت کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کے دیگر ملزمان محمد طاہر نقوی اور علی احمد خان کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے ۔۔ اس موقع پر جج احتساب عدالت نے ریمارکس د یئے کہ 30 دن مکمل ہو گئے ہیں لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، تمام ملزمان کو بذریعہ اشتہار بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے ۔جج احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری ڈیکلیئر کیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن اور نیب کے وکیل عثمان جی راشد چیمہ نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں