میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

سنتھیا ڈی رچی اور رحمان ملک کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان ملک کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نیامریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی وزارت داخلہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سمیت رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ سے متعلق جسٹس آف کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج سے متعلق کیس سمیت امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان ملک کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کی تھی۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں