میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی

توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔درخواست گزار حافظ احتشام عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر چوہدری محمد شفقات عدالت میں پیش ہوئے ،کیس میں گرفتار چاروں ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا ،گرفتار ملزمان کے وکیل اسد جمال حتمی دلائل کے لئے پیش نہیں ہو سکے ،ملزمان کے وکیل اسد جمال کی جانب سے بیان حلفی پر مبنی درخواست عدالت میں جمع کرادی گئی ۔ ملزمان کے وکیل اسد جمال نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ،عدالت حتمی دلائل دینے کے لئے آخری مہلت دے ، بیان حلفی دیتا ہوں کہ آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش ہوکر حتمی دلائل دوں گا۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی جانب سے بیان حلفی پر مبنی درخواست پر سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں