بھارت کو آئینہ دکھانے والے پروفیسر اشکوک سوائن کا ٹوئٹر اکائونٹ بند
شیئر کریں
مودی حکومت تنقید برداشت نہ کر سکی،پروفیسر اشوک سوائن جو بھارت کو آئینہ دکھاتے رہے ، اْن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کروا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سوشل میڈیا Platformsپر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرواتے ہوئے اْن کا اکاؤنٹ بند کروا یا۔ اشوک سوائن وہ ہیں جنہوں نے بھارت کے پلوامہ ڈرامے کا پول کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت فالس فلیگ آپریشن کروا سکتا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت دینے کے بعد Nagrota اورکپواڑہ کا ڈرامہ فیل ہونے پر بھارت سچ کو دَبانے میں مصروف ہے ،بھارت کے مکروہ چہرے کا ثبوت حال ہی میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور جینوسائیڈ واچ کی رِپورٹ، اْبامہ کی نئی کتاب اور انٹرنیشنل آبزرور کے بیانات سے بھی ملتا ہے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رِپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپشن کا راج ہے ۔ان رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بد عنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری مضبوط ہو چکے ہیں۔ 2019ء میںEU Disinfo Labکی ایک رِپورٹ کے مطابق بھارت کی 65سے زائد ممالک میں 256 جعلی لوکل نیوز سائٹ بھی پکڑی گئی تھیں۔ان جعلی لوکل نیوز سائٹ کے ذریعے پاکستان پر بار بار منفی تنقید کر کے EUاور اقوامِ متحدہ کو متاثر کرنے کیلئے بنائے گئے اس Networkکا پردہ چاک ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والوں کی آوازوں کو دبانے میں لگا ہے ،شوشل میڈیا Platformsبھارت کی پْشت پناہی سے پرہیز کریں ،سوشل میڈیا Platformsکو تعصب اور دہرا معیار نہیں رکھنا چاہیے ، ورنہ وہ اپنا تشخص کھو بیٹھے ۔