میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس، آصف زرداری ، فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع

جعلی اکائونٹس، آصف زرداری ، فریال تالپور کے ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بینک اکائونٹس کیس، میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 دسمبر تک توسیع کر دی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہناتھا کہ ضمنی ریفرنس کے 65والیمز ہیں اور ان کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے ۔ دوران سماعت عدالت نے ڈاکٹر فریال تالپور کی آصف علی زرداری سے پمز ہسپتال میں ملاقات کی استدعا منظور کر لی۔ دوران سماعت ڈاکٹر فریال تالپور اور دیگر ملزمان کو اڈیالہ جیل عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جبکہ آصف علی زرداری کو ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔ ریفرنس سکروٹنی کے مرحلہ میں ہے ۔ ملزمان کی تعداد وہی ہے ، مزید شواہد شامل کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں