میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشرف غداری کیس ،فیصلہ روکنے کیلئے درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی

مشرف غداری کیس ،فیصلہ روکنے کیلئے درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف اور وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی عدالت کو غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت بدھ تک ملتوی کر تے ہوئے خصوصی عدالت کی تشکیل پر وزارت قانون سے ریکارڈ طلب کرلیا۔جبکہ عدالت نے خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکنے کے حوالہ سے کوئی حکم جاری نہیں کیا ۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کیس کی تیار ی کے لئے وقت مانگ لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر تین رکنی بینچ نے پرویز مشر ف کے وکیل سلمان صفدر اور وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سلمان صفدر سے کہا کہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں آپ ان کی جانب سے پیش نہیں ہو سکتے اور عدالت نے انہیں دلائل دینے سے روک دیا۔ جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی پیش ہوئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل پر گزٹ نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا تو اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تیاری کے لئے وقت چاہیئے ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پراسیکیوشن ٹیم تھی اس پر آپ کی کیا رائے ہے ، اس پر بھی ساجد الیاس بھٹی کا کہنا تھا کہ مجھے وقت درکار ہے ۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ نے اتنی اہم درخواست دائر کر دی اور تیاری کے بغیر آگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں