آشیانہ ہاؤسنگ ا سکینڈل، قیصر امین بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے
ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سابق رکن اسمبلی قیصر امین بٹ آشیانہ ہاؤسنگ ا سکینڈل اور پیراگون کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے، نیب نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کروا دیا۔چیئرمین نیب نے پیراگون سٹی کے ڈائریکٹر قیصر امین بٹ کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی جس کے بعد انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا۔قیصر امین بٹ نے بیان حلفی میں کہا کہ 1998 میں پراپرٹی کا کاروبار شروع کیا، 2002 میں سعد رفیق نے ندیم ضیا ء نامی شخص سے رابطہ کرایا اور 2006 میں میرا 50 فیصد حصہ داری پر کاروبار شروع ہوگیا۔ لیکن بعد ازاں ندیم ضیاء 92 فیصد پر کاروبار میں شیئر ہولڈر ہوگیا، میں نے شکوہ بھی کیا کہ میں 50 فیصد کا حصہ دار ہوں لیکن میری بات کو اہمیت نہ دی گئی اور ناانصافی کی گئی۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔