میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے، وزیر اعظم

پرائی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے اندر ایک مسلط کی گئی جنگ لڑی ہے جس کیلئے ہم نے خون اور پسینہ بہا کر بھاری قیمت ادا کی ہے اور سماجی اقتصادی مشکلات برداشت کی ہیں ٗ اب پاکستان کے اندر اس طرح کی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے ٗسرحد کے پار افغانستان سمیت تمام ممالک میں امن کے خواہاں ہیں ٗ افغانستان کے امن عمل میں دیگر ا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنا کردار ادا کرینگے ۔ پیر کو سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ۔ کئی وفاقی و صوبائی وزراء گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ اپنی آمد کے بعد وزیراعظم نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم کو علاقے میں کیے گئے آپریشنز ٗاستحکام کیلئے جاری آپریشنز ، عارضی بے گھر افراد کی بحالی، سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں اور پاک افغان سرحد کے ساتھ باڑ لگانے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ بھی کیا اور وہاں باڑ لگائے جانے کا مشاہدہ کیا ۔ بعد ازاں وزیراعظم نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے مشترکہ جرگہ سے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم نے سابق فاٹا خیبر پختونخوا کے عوام کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشتگردی کا سامنا کرتے ہوئے انتہائی مشکل حالات کو برداشت کیا ۔ انہوں نے پاک فوج کی کامیابیوں اور تمام دیگر سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی دوسرے ملک یا انکی مسلح افواج نے اتنا کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے اندر ایک مسلط کی گئی جنگ لڑی ہے جس کیلئے ہم نے خون اور پسینہ بہا کر بھاری قیمت ادا کی ہے اور سماجی اقتصادی مشکلات برداشت کی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب پاکستان کے اندر اس طرح کی جنگ دوبارہ نہیں لڑیں گے عمران خان نے کہا کہ ہم سرحد کے پار افغانستان سمیت تمام ممالک میں امن کے خواہاں ہیں ہم افغانستان کے امن عمل میں دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنا کردار ادا کرینگے کیونکہ افغانستان میں امن ، پاکستان میں پائیدار امن کے حصول کیلئے اہم ہے ۔ وزیراعظم نے شہداء اورانکے خاندانوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان کے عوام اور مادر وطن کے تحفظ ، سلامتی اور خوشحالی کیلئے بھاری قربانی دی ہیں۔ وزیراعظم نے سابق فاٹا کے نئے قائم ہونیوالے اضلاع کیلئے متعدد فلاحی منصوبوں کا بھی علان کیا۔ انہوں نے ایک یونیورسٹی ، آرمی کیڈٹ کالج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیا پاکستان تشکیل پا رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں