میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
5 آئی پی پیز بند، مزید 8 نرخ کم کرنے پرتیار،بجلی کے بل کم ہوجائینگے، تارڑ

5 آئی پی پیز بند، مزید 8 نرخ کم کرنے پرتیار،بجلی کے بل کم ہوجائینگے، تارڑ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بجلی کے بلوں میں کمی کی خوش خبری سنانے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچ آئی پی پیز کی بندش کے بعد آٹھ دیگر آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ بات چیت کے بعد معاہدے فائنل ہوگئے ہیں۔ بات چیت میں بجلی کے ریٹ کم کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں توجہ دلاو? نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی ہے، وزیراعظم کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر بھرپور توجہ ہے۔ وفاقی حکومت نے1 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی دی، پنجاب حکومت نے 201 سے 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 45 ارب روپے کی سبسڈی دی، ہر سال وفاقی حکومت 300 یونٹ تک 276 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو 174 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، لائف لائن اور نان لائف لائن کنزیومرز کو سالانہ بنیادوں پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے، اس سال صارفین کو زیادہ سبسڈی دی گئی، پانچ آئی پی پیز کو بند کیا گیا ہے، اس اقدام سے معیشت کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگا۔عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی کے معاملے پر حکومت کی بھرپور توجہ ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس سمیت فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جاتی ہے، 5 آئی پی پیز کو اس لiے بند کیا گیا ہے کہ کیپسٹی پیمنٹس میں کمی ہو، جولائی سے ستمبر تک سبسڈی دینے، فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اور 5 آئی پی پیز کے بند ہونے سے بجلی کے بلوں پر بہت فرق پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سبسڈیز دیں، سالانہ سبسڈی 300 یونٹ تک کے صارفین کو دی جاتی ہے، 8 مزید آئی پی پیز کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری دی جائے گی، ان کے ریٹس کم کئے گئے ہیں، کئی سو ارب روپے کی بچت ہوگی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم آتے ہیں، اگلی گرمیوں کے موسم سے پہلے بجلی کی قیمتیں مزید کم ہوں گی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، شرح سود میں کمی آئی ہے، معاشی اشاریئے مثبت ہیں، ہم معاشی بحالی کی طرف جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں