میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیپرا کا کراچی والوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا،فی یونٹ 3 روپے 3 پیسے مہنگا

نیپرا کا کراچی والوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا،فی یونٹ 3 روپے 3 پیسے مہنگا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کو بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے قیمتوں میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3.09 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا ہے۔کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024 کے بلز میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ کیالیکٹرک نے گزشتہ روز ہی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ذرائع کے مطابق کیالیکٹرک کی درخواست پر نیپرا 31 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں