میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لکی مروت، نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ،زیر تربیت کیڈٹ شہید

لکی مروت، نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ،زیر تربیت کیڈٹ شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر خارجی دہشت گردوں کے حملے میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں زیر تربیت کیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق خارجی دہشت گردوں نے نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران لکی مروت کے ایک ایک مسجد پر حملہ کیا، اس دوران ملٹری اکیڈمی کاکول کے زیر تربیت کیڈٹ عارف اللہ نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 19 سالہ عارف اللہ نے جام شہادت نوش لیکن کئی نمازیوں کی جانیں بچائیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ مسجد میں نماز کی حالت میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا ایسا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ان خوارج دہشت گردوں کے حقیقی نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔آئی ایس پی آر بیان میں بتایا گیا کہ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت تھا، شہید پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے، شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جی سی عارف اللہ شہید نے سوگواران میں والدین چار بھائی اور چار بہنیں چھوڑے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں