میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ ملکی سیکیورٹی کی خاطر کیا، دفترخارجہ

غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ ملکی سیکیورٹی کی خاطر کیا، دفترخارجہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ سیکورٹی کی خاطر کیا۔ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ ا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے فیصلے پر افغانستان کی عبوری حکومت کو اعتماد میں لیا۔ غیر قانونی افغان تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا فیصلہ ملک کی سیکورٹی اور معیشت کی خاطر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی صرف افغان شہریوں کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے ہے۔ یکم نومبر سے غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ یا گرفتار کیا جائے گا۔ دوست ممالک سے افغان شہریوں کو اپنے ملک لے جانے کی درخواست کی ہے۔ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد ان کو بھجوایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں