میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی فوج کا غزہ پر ٹینکوں سے زمینی حملہ

اسرائیلی فوج کا غزہ پر ٹینکوں سے زمینی حملہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی برادری کے مطالبات اور دنیا بھر میں مظاہرے بے سود۔ غزہ پر آسمان سے بارود گرانے کے بعد صیہونی افواج ٹینکوں کی مدد سے غزہ پر زمینی حملہ بھی کردیا۔۔اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں بکتر بندگاڑیوں کو غزہ کے سرحدی حصے میں بڑھتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ ایک بل ڈوزر راستہ صاف کر رہا ہے اور ٹینکوں کی جانب سے شیل فائر کیے جا رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جو جنگ کے اگلیمرحلے کی تیاریوں کا حصہ ہے۔۔اس کارروائی کے بعد فوجی اس علاقے سے باہر نکل گئیغزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 20 ویں روز شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 481 فلسطینی شہید ہوئے۔مجموعی طور پر اب تک 7028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 2913 بچے اور 1709 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی بمباری کے باعث 940 بچوں سمیت 1650 فلسطینی لاپتا ہیں۔ امکان ہے کہ لاپتا افراد تباہ شدہ عمارتوں کیملبے تلیدبے ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے اب تک 12 اسپتال اور 57 طبی مراکز مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکے ہیں۔ صہیونی مظالم بے نقاب کرنے والے الجزیرہ ٹی وی کے صحافی کے خاندان کے کئی افراد بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں ۔ غزہ میں ایندھن کی فراہمی نہ ہونے سے آج سے اسپتال بند ہونے کا خدشہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں