میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مغربی ممالک کا دہرا معیار قابل مذمت ہے‘مشاہد حسین سید

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر مغربی ممالک کا دہرا معیار قابل مذمت ہے‘مشاہد حسین سید

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطینیوں اور انسانیت کے خلاف اسرائیل کے جرائم قابل مذمت ہیں، اسرائیل کے حامی مغربی ممالک منافقت اور دوہرے معیار سے کام لے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انگولا میں منعقدہ انٹرپارلیمنٹری یونین (IPU) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کے سربراہ اور ادارۂ نظریۂ پاکستان کے وائس چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے قانونی سازی کی ضرورت پر بھی زور دیا جو مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور پرتشدد واقعات کا باعث بنتا ہے۔ واضح رہے کہ 170 ممالک کی پارلیمنٹس انٹر پارلیمانی یونین کی ممبر ہیں جس کی ایگزیکٹو کونسل نیز پارلیمنٹس کے اراکین کے انسانی حقوق اور امن و جمہوریت کی کمیٹیوں کے رکن کی حیثیت سے پاکستان بڑا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں