میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے ، بد دیانتی میں ملوث افسران کے خلاف شکنجہ تیار

پی ایس کیو سی اے ، بد دیانتی میں ملوث افسران کے خلاف شکنجہ تیار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: سجاد کھوکھر )منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے منسلک پی ایس کیو سی اے ادارے کو تباہ ہونے سے بچایا جائے گا اس عزم کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی حفیظ اللہ خان نے روزنامہ جرأت سے دوران گفتگو کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ادارے میں موجود کالی بھیڑوں سے بخوبی واقف ہے انتظامیہ ان تمام بد دیانت اور بے قاعدگیوں کے زمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے بہت قلیل وقت میں کراچی سمیت تمام دفاتر میں بوسیدہ نظام اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کیا جائے گا مزید کہا کہ ادارہ کسی کی جاگیر نہیں ہے ون مین شو نہیں چلے گا اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت ہے بہت جلد کارکردگی جانچنے کے لیے کراچی آمد کا اشارہ بھی دے دیا گیا پی ایس کیو سی اے کے ہیڈ آفس کراچی میں موجود کرپٹ اور بد دیانت کالی بھیڑوں کے گرد شکنجہ تنگ ہو گیا قومی خزانے کو نقصان اور بوجھ بننے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا ادارے کی تباہی میں کرداروں کا آئینی طور پر احتساب کا عمل بھی کم وقت میں شروع کرنے پر انتظامیہ سنجیدہ ہے ادارے کی بہتری کے لیے کسی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں ہو گا ڈائریکٹر جنرل حفیظ اللہ خان نے کہا کہ انتظامیہ پوری قوت کے ساتھ ادارے میں موجود کالی بھیڑوں کی صفائی کا جذبہ رکھتی ہے۔

 


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں