میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینئرصحافی ارشد شریف کی کارسے فائرنگ کی گئی، کینیا پولیس کایوٹرن

سینئرصحافی ارشد شریف کی کارسے فائرنگ کی گئی، کینیا پولیس کایوٹرن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کی موت پر مقف بدل لیا اور اب دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کی گاڑی روکنے والے اہل کاروں پر پہلے فائرنگ کی گئی جس سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ، جوابی فائرنگ میں ارشد شریف کی موت واقع ہوئی۔اس سے پہلے کینیا پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پرفائرنگ کی گئی تھی۔کینین میڈیا کے مطابق واقعے کے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، کمپلیکس میں شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین افراد میں مقبول ہے۔پولیس کے مطابق گاڑی چلانے والے ڈرائیور خرم احمد نے 26 کلومیٹر دورٹنگا میں مقیم پاکستانی نقاراحمد کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھرکی طرف لانے کا کہا، جب گاڑی نقاراحمد کے گھرپہنچی اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کارکی چوری کی اطلاع پرروڈ بلاک کیا گیا وہ اور ارشد شریف کی کار کی کمپنی مختلف تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں