میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر انتقال کر گئے۔ ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھے۔ وہ 2015 سے 2017 تک امریکا کے وزیر دفاع رہے۔ ان کے خاندان کے مطابق ایشٹن کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ 68 سالہ ایشٹن کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے محکمہ دفاع میں پانچ ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن صدور کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں