میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نواز کی ارشد شریف کے لواحقین کے زخموں پرنمک پاشی

مریم نواز کی ارشد شریف کے لواحقین کے زخموں پرنمک پاشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لیگی نائب صدر مریم نواز نے انسانیت کوشرمانے میں انتہا کردی، ارشدشریف کے سفاکانہ قتل پر ہمدردی کے دوبول نہ بول سکیں الٹا مشکل گھڑی میں مرحوم کے لوااحقین کے زخموں پرنمک پاشی کردی۔مریم نواز نے ارشد شریف مرحوم کے تابوت کی تصویر کے ساتھ نازیبا ٹویٹ ری ٹویٹ کی، ٹویٹ میں کہا گیا کہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کیلیے خبر ہے ‘ یہ اینکر کہتا تھا کہ نواز شریف نے مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا’، دوسروں کی بیماری اورموت کا مذاق اڑایا،آج اس اینکرپر وقت آگیا۔لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ری ٹویٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کیلیے سبق ہے۔واضح رہے کہ مریم نواز کے ٹویٹ کے برعکس ارشد شریف نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی، مرحوم نے کلثوم نوازصاحبہ کی صحت یابی کیلیے دعائیہ ٹویٹ کی تھی۔ارشد شریف کی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کلثوم نواز ہر مشکل وقت شریف خاندان کیلیے طاقت کا باعث بنیں یہ بہادر عورت ہیں جو بطور بیوی،مان، بہن ہر کردار میں ثابت قدم رہیں۔فواد چوہدری نے بھی مریم نوازک ے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیان سے مریم نوازکی ذہنیت مزید آشکار ہوئی، آپ کو شرم آنی چاہئے، اسوقت پورا ملک میں ارشد شریف کی شہادت سے دکھ کی کیفیت ہے ارشد شریف کی توہین کرنا مریم نوازکا مقصد تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں