میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دودھ کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت کانتیجہ ،ریٹیلرزنے بھانڈاپھوڑدیا

دودھ کی قیمت میں اضافہ ملی بھگت کانتیجہ ،ریٹیلرزنے بھانڈاپھوڑدیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :خالد جاوید)شہر میں دودھ کی قیمتوں میں مبیّنہ ملی بھگت کے تحت من مانی قیمتیں مقرر کرکے دودھ فی کلو 200 روپے تک پہنچادیا گیا ہے نمائندہ جرات نے شہر میں دودھ کے ریٹیلرز کی دوکانو ں کے مالکان سے ایک سروے کے دوران تفصیلی معلومات حاصل کی تو دوکانداروں نے انکشاف کیاکے ڈیری فارمر کے صدر حاجی اختر ہول سیل دودھ کے صدر جمیل عمر اور ریٹیلرز کے صدر حافظ نثار گدی کی مبینہ ملی بھگت اور سازباز کے تحت شہریوں کو دودھ من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے اور شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے حال ہی میں ان تینوں مذکورہ صدرو کی ملی بھگت سے دودھ کی 140 روپے کلو کی قیمت 40 روپے بڑھا کر 180 روپے فی کلو کردی گئی تھی دوکانداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے اصل زمیے در یہ تینوں صدور ہیں جب کہ کمشنرکراچی کے حکم پر چھاپے مار کر ان پر بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں ہم لوگوں کی دوکانداروں کو سیل کیا جارہا ہے جب کہ ڈیری فارمز کو کھلی آزادی ہے کے وہ حکومت کو کھلا چیلنج کرکے من مانی بڑھارہے ہیں ان کو کمشنرکراچی اپنی گرفت میں لینے سے قاصر ہیں متاثرہ دودھ فروش دوکانداروں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی سندھ سے ان گروں فروشوں کے خلاف فوری طور پر سخت ترین کاروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں