میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی غیرقانونی اسکیموں کی سرپرست بن گئی

حیدرآبادڈیولپمنٹ اتھارٹی غیرقانونی اسکیموں کی سرپرست بن گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(شاہ نوازخاصخیلی) حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی غیرقانونی اسکیموں کی سرپرست بن گئی ہے، جرأت کو ملنے والی مصدقہ معلومات کے مطابق ایچ ڈی اے کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران نے چمک کے شکار ہو کر بلڈرز مافیا کو غیرقانونی اسکیموں سے عوام کو لوٹنے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل دیہی غیرقانونی اسکیموں کا گڑھ بن گیا ہے اور دو درجن سے زائد اسکیمیں بغیر کسی این او سی کے جاری ہیں، حیرت انگیز طور پر ایچ ڈے اے سے این او سی نہ ہونے کے باوجود دعا ریزیڈنسی اور میرپور ٹول پلازہ کے پاس رابعہ سٹی نامی ہائوسنگ اسکیم میں بکنگ جاری ہے، دعا ریزیڈنسی میں بکنگ پر پابندی لگنے کے باوجود بااثر بلڈر مافیا نے افسران سے منفعت بخش تعلقات کے ذریعے بکنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ڈی اے کے افسران نے دعا ریذیڈنسی کو کھلی چھوٹ دی رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کا تعلقہ دیہی، تعلقہ لطیف آباد اور قاسم میں 50 سے زیادہ غیرقانونی اسکیمیں چل رہی ہیں اور انہیں ایچ ڈی اے کی این او سی بھی حاصل نہیں ہے، مذکورہ اسکیموں کے ذریعے عوام کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز نے نیو حیدرآباد سٹی نامی پرانی اسکیم کے نام پر لوگوں کو دوبارہ لوٹنا شروع کردیا ہے اور پرانی فائلوں کو خرید کر ایجنٹس کے ذریعے دوبارہ بیچا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں