میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی تقسیم کے خواہش مندوں کو شکست فاش دیں گے ،مراد سعید

پاکستان کی تقسیم کے خواہش مندوں کو شکست فاش دیں گے ،مراد سعید

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید ہے کہا ہے کہ بھارت کیوں نوازشریف سے اتنی محبت کر رہا ہے؟پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے،عمران خان کی کوئی کرپٹ نہیں، وہ دنیا کی آنکھ میں آنکھ ڈال سکتے ہیں، نوازشریف کے حوالے سے وزارت داخلہ نے برطانیہ خط لکھا ہے، اگرضرورت پڑی تونوازشریف کو لینے خود عمران خان جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سرکس میں وزیر اعظم عمران خان پر الزامات پر بھارت جشن منارہا ہے، بھارت کا ایسا کونسا گریٹر گیم ہے جس میں عمران خان رکاوٹ ہے۔مراد سعید نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا وجہ تھی 54 سال تک یو این میں کشمیر پر بحث نہیں ہوئی، نواز شریف بھارت جاتا تو حریت رہنمائوں سے ملاقات نہیں کرتا تھا، حریت رہنمائوں سے ملاقات نہ کر کے اذپ نے فائدہ پہنچایا یا نقصان؟انہوں نے بھارتی معروف صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برکھا دت لکھتی ہے کہ نواز شریف نے کٹھ منڈو میں چھپ کر مودی سے ملاقات کی۔مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کی تقسیم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست فاش دینا ہے، پاکستان اور عمران خان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہورہی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریہ کو وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے رکھا، پاکستان دنیا میں سیاحت سے جانا جانے لگا ہے، عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، پاکستان کی قربانیاں دنیا کے سامنے رکھی گئیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی طیارے گرائے گئے، انہیں پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت، کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والا بھارت، پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر سازشیں کرنے والا بھارت، کیا وجہ ہے کہ بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، بھارت نے جب بھی پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھا اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھنے والا بھارت ایک دم بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں