میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے اطراف تیز ی سے زمینوں پر قبضہ جاری

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے اطراف تیز ی سے زمینوں پر قبضہ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ)سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے اطراف زمین پر غیر قانونی قبضہ تیزی سے جاری ہے،انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ،بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی)کے لینڈ ،انفورسمنٹ ، ٹرانسپورٹ اور ٹرمنینل ڈیپارٹمنٹ ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اپنی آنکھیں اور کان بند کرتے ہوئے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے،اربوں روپے کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرکے یوسف گوٹھ ٹرمینل کے چاردیوواری بھی محفوظ نہیں اور جرائم پیشے ور کے داخل ہونے اور تخریب کاری کا امکان اور خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے ، اس ضمن میں پروجیکٹ ڈائریکٹر رضاحیدر نے تمام حکام کو تحریری طور پر آگا ہ کرتے ہوئے خطرات کی نشاہدی کردیا ہے ،ٹرمینل کے کوئٹہ سائیڈ کے دیوار کے ساتھ پکے دکانین اور مکانات کی تعمیرات انتطامیہ کے سامنے کیا جارہا ہے ،اسٹنٹ کمشنر بلدیہ اورڈپٹی کمشنر غربی نے مین شاہراہ حب ریور روڈ پر تعمیرات اور قبضہ کی نشاہدی کے باوجود متحرک نہ ہوئے ، قابضین اور لینڈ مافیا کے کارندے نے قیمتی زمین پر قبضہ بھاری نذرانے وصول کرنے کی اطلاعات بھی مل رہی ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی چمک کے ذریعہ خاموش دیکھائی دے رہے ہیںٹرمینل کے اندر پر قبضہ کی متعدد بار کوشش کی گئی تھیں اور اطراف کی زمینو ں پر قبضہ کی کوشش پر ایک بار پھر کارروائی نہ ہونے پر قابضین کی ہمت اور حوصلہ بڑھ گیا اورزمین پر پختہ اور آرسی سی چھت اور دیواریں تعمیرات جاری ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹرمینل رضاحیدر کا کہنا تھا کہ ممکنہ خطرات سے تمام حکام کو تحریری طور پر آگا ہ کردیا گیا ہے جبکہ انتطامیہ کا موقف ہے لینڈ کنٹرول ادارہ KMCکی زمہ داری ہے قابضین کے خلاف جلد کارروائی کریں گے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں