میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ ،27 اکتوبرکوملک گیر احتجاج کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضہ ،27 اکتوبرکوملک گیر احتجاج کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

27 اکتوبرکو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلا ف یوم سیاہ منانے کے حوالے سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ اس دفعہ بھی وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں بشمول آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام شہروں میں شیڈول کے مطابق احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ یوم سیاہ کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات نشر کیے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ میں کشمیرسیل انتہائی متحرک انداز سے کام کر رہا ہے اور پاکستان میں موجود بیرونی مشنز کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز یوم سیا ہ کے حوالے سے خصوصی ریلیز جلسوں،سیمینارز،تصویری نمائشوں کا انعقاد کررہے ہیں جن میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور بھارتی مظالم کو دُنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ نے بیرون ملک کے لوکل اخبارات میں اداریے شائع کر انے کابندوبست بھی کیا ہے جس میں کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔بیرون ملک قائم پاکستانی مشنز نے کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق دستاویزی فلمز چلانے کا بھی بندوبست کررکھا ہے اس کے علاوہ جہاں ممکن ہوا وہاں پاکستانی مشنز سیاہ پرچم بھی لہرائیںگئے۔وزارت خارجہ صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے یوم سیا ہ کے حوالے سے پیغامات اپنے تمام تر مشنز کے ذریعے بھی چلائے گی۔علی امین گنڈا پو ر نے کہا کہ وزارت اُمور کشمیر و گلگت بلتستان یوم سیاہ کے حوالے سے تمام تر سرگرمیوں کی معاونت کرے گی۔ اس ضمن میں تمام وزارتوں،اداروں،صوبوں،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ وزارت کے زیر اہتمام انسٹیٹیو ٹ آف سٹریٹجیک اسڈیز اسلام آباد میں ایکInternational declamation contest بھی منعقد کیا جارہا ہے۔جس میں کل 29 مقررین حصہ لیں گے 16 بیرون ممالک اور باقی پاکستان سے مقررین شرکت کریں گے جس سے مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا بھر کی نوجوان نسل کے خیالات اور رائے عامہ سے آگاہی حاصل ہوگی۔انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات ونشریات نے بھی یوم سیاہ کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، اور وزارت اس ضمن میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ڈھا ئے جانے والے مظالم کوپرنٹ،الیکٹرونک،witter, youtube,whatsapp t سمیت سوشل میڈیا کے تما م ذرائع کے ذریعے بھرپور طریقے سے بے نقاب کرنے میں کلید ی کردار اد ا کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں