بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی ،الاٹیز میں تناؤ،سرمایہ کاروں کا کرایہ کم کرنے کا الزام
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی اور الاٹیز میں تناؤ، الاٹیز کا کرایہ کم کرنے الزام، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی، کرایہ دینے کی بجائے مزید کم کردیا گیا ہے، الاٹیز, گرائونڈ فلور پر 439 کی جگہ 80 روپے، فرسٹ فلور پر 279 کی جگھ 61 روپے اور دوسرے فلور پر 199 روپے فی اسکوائر فٹ کے حساب سے کرایہ دیا جا رہا ہے، الاٹیز، تفصیلات کے مطابق بولیورڈ شاپنگ مال حیدرآباد کے الاٹیز اور بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی میں تناؤ تیز ہوگیا ہے، الاٹیز نے الزام لگایا ہے کہ بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی معاھدے کے مطابق کرایہ دینے کے بجائے کمپنی نے کرائے کو 70 فیصد کم کردیا ہے، روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے بولیورڈ شاپ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے کو آرڈینٹر ڈاکٹر عثمان، سلمان، شاھد آغا و دیگر نے کہا کہ کمپنی نے برانڈز نہ ہونے سمیت دیگر اسباب بتا کر الاٹیز کو ملنے والا ماہانہ کرایہ 70 فیصد کم کردیا ہے، انہون نے کہا کہ گرائونڈ فلور پر 439 روپے کی جگھ 80 روپے، فرسٹ فلور پر 279 روپے کی جگھ 61 روپے اور دوسرے فلور پر 199 روپے کی جگھ 8 روپے فی اسکوائر فٹ کے حساب کرایہ دیا جا رہا، الاٹیز نے کہا کہ کمپنی برانڈز سے پوری رقم بشمول دیگر چارجز وصول کر رہی ہے لیکن انہیں کم دیا جا رہا ہے ، بولیورڈ لمیٹڈ کمپنی کرائے کم کرکے مال کو بدنام کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگ اپنے دکان سستی دامون میں بیچ سکین، ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ معاھدے کے تحت جو کرایہ بنتا ہے اور سالانہ 10 فیصد اضافہ ہونا تھا وہ تو دور کی بات کرایہ ہی نہیں دیا جا رہا، انہون نے کہا کہ اب ایک سئو سے زائد الاٹیز برانڈز سے خود معاھدہ کرینگے.