میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آزادی مارچ کیخلاف حکومتی اقدامات پرمولانا فضل الرحمان کا اظہار برہمی

آزادی مارچ کیخلاف حکومتی اقدامات پرمولانا فضل الرحمان کا اظہار برہمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ آزادی مارچ کا وقت مقرر ہے ،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ سکھر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پمپ، راشن اور ٹریفک کو بند کرکے آزادی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔

ہمارے راستے روکنے کے لئے لگائے گئے کنٹینرزکوماچس کی ڈبی کی طرح اٹھا کر پھینک دیں گے ، کسی صورت آزادی مارچ میں رکاوٹ قبول نہیں کرینگے اور نہ اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرول پمپس اور سڑکیں بند کی گئیں تو اسلام آباد کی طرف پیدل مارچ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں