میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے

آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نوازشریف کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس بھی کم ہونے لگے ۔پمزاسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا تو ان کے پلیٹ لیٹس میں 21 ہزارکی کمی پائی گئی۔

سابق صدر کے جسم میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 90 ہزار رہ گئی ہے ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق آصف زرداری کا بلڈ پریشرمعمول کے مطابق تھا جبکہ شوگر لیول معمول پر نہ آ سکا۔میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس معمول پرلانے کیلئے ادویات تجویز کی ہیں جبکہ سابق صدرکے سی این ایس ٹیسٹ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں