میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ

حکومت کا بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں ٗ جس پر کام جاری ہے ٗ جلد پیش کر دیا جائیگا ٗتمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے ٗمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ٗعوام حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں ٗ کرپشن کی معلومات دینے والے کی ریکوری کا 20 فیصد حصہ دیا جائے گا ٗ نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کیخلاف قانون کیلئے مختلف تجاویز آ رہی ہیں، تجاویز کو مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جا رہا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ کرپشن سے متعلق نئے قانون پر کام جاری ہے جسے جلد پیش کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں، کرپشن میں ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وسل بلور ایکٹ تیار کر لیا ہے جسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کا غیر جانبدارانہ کمیشن جائزہ لے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں