میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے ٗوزیراطلاعات فواد چودھری

پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے ٗوزیراطلاعات فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے ایک بار پھر دعویٰ کیاہے کہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے ٗ اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ ہے نا نظریہ، صرف پیسے بچانے کی سیاست ہورہی ہے ٗخواجہ حارث نے کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کوسزا ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔فواد چودھری کے بیان پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے ۔ خواجہ حارث کی استدعاپر وزیراطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں، انہوں نے کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کوسزا ہونی چاہیے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں