میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضمنی الیکشن، حلقہ این اے 4میں انتخابی دنگل آج ہوگا

ضمنی الیکشن، حلقہ این اے 4میں انتخابی دنگل آج ہوگا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے چار پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی،ضمنی الیکشن میں پانچ ہزارسے زائد پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے،حلقے میں عام تعطیل ہوگی،دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری،اسلحے کی نمائش اورپولنگ اسٹیشن کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی ہوگی ۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے چار پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہوگی، تین لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے جنہیں فو ج کی معاونت بھی حاصل ہوگی ۔حلقے میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈبل سواری ،اسلحے کی نمائش اور پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور نواز لیگ میں ہے۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں