میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ، کراچی میں متعدد میڈیکل اسٹورز دواسازوں سے محروم

مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ، کراچی میں متعدد میڈیکل اسٹورز دواسازوں سے محروم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیلف میڈیکیشن انسانی زندگیاں نگل رہی ہے۔ کراچی کے متعدد میڈیکل اسٹورز دواسازوں سے محروم ہیں۔ورلڈ فارمسسٹ ڈے پرماہرین نے مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ دنیا میں ہرسال دس لاکھ سے زائد افراد سلیف میڈیکیشن اورڈاکٹرز کی تجویز کے بغیراینٹی بائیوٹک کیاستعمال سے جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو 2050 تک دنیا بھرمیں تین کروڑ 90 لاکھ افراد زندگی سے محروم ہوسکتے ہیں۔میڈیکل اسٹورز پرفارمسٹ کا نہ ہونا بھی کسی خطرے سے کم نہیں۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ دوا کے طریقہ استعمال سے لاعلمی اورخوراک کی درست مقدارنہ ملنے سے بھی نئی بیماریوں کودعوت ملتی ہے سلیف میڈیکیشن کرنے والے شہری اینٹی بائیوٹک کے صحیح طریقہ استعمال سے لاعلم ہوتے ہیں آگاہی نہ ہونے کے سبب ٹائیفائیڈ کے سمیت دیگر وائرل انفکشنز میں ادویات اپنا اثر کھو رہی ہیں طبی ماہرین نے عوام کو سیلف میڈیکیشن سے اجتناب کے ساتھ فارمسسٹ کی تجویرز کردہ اینٹی بائیوٹک کے درست طریقہ علاج کی اہمیت ہر زور دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں