میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے،حافظ نعیم الرحمن

فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ہونے چاہییں، حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو ہم خیال لوگوں سے مدد لے، جماعت اسلامی امن کی خاطر اپنے آپ کو اس خدمت کے لیے پیش کرتی ہے، طالبان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، دہشت گردوں کو مواقع فراہم کیے جائیں گے تو پورا خطہ بدامنی کی لپیٹ میں آئے گا۔ فوج کا کام سرحدوں کی حفاظت ہے، فوج پولیس کا کام کرے گی تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، آپریشن مسائل کا حل نہیں، نئے آپریشن کا مطلب ہے کہ ماضی میں کیے گئے آپریشنز ناکام ہو گئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد اور لاہور پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے صوبہ کے عوام کی خدمت کریں، یہ ان کی پارٹی کے بھلے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں قبائلی امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں