میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں تیار، سب کا نمبر آئے گا، ترجمان سندھ بلڈنگ

غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں تیار، سب کا نمبر آئے گا، ترجمان سندھ بلڈنگ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہونے کے شبہ میں کئی افسران و اہلکار کو معطل کیا جاچکا ہے اور ان کے خلاف غیرجانبدارانہ تحقیقاتی عمل جاری ہے ۔ اس دوران ان افسران و اہلکاروں پر کڑی نگاہ رکھی گئی ہے اور فی الوقت انہیں ایس بی سی اے کے تمام امور سے لاتعلق رکھا گیا ہے ۔بیان میں ترجمان ایس بی سی اے نے شفاف انہدامی مہم کے بارے میں عوام کو غلط تاثر دینے کے عمل پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک مقامی اخبار میں معطل افسران و اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی یا انہدامی عمل پر اثرانداز ہونے سے متعلق شائع ہونے والی خبریں کسی غلط فہمی کا نتیجہ ہے جو سراسر بے بنیاد اور حقائق کے برخلاف ہیں۔بلا تحقیق خبر کی اشاعت صحافتی اصولوں کے منافی ہے ۔بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے کا انہدامی عملہ بغیر تعطیل کے روزانہ کی بنیاد پر محدود وسائل اور تحفظات کے باوجود بھاری انہدامی عمل انجام دے رہا ہے، اس حوالے سے بہ یک وقت تمام جگہوں پر ایک ساتھ کارروائی نا ممکن امر ہے ، تاہم غیر قانونی تعمیرات کی فہرستیں بمعہ تفصیلات کے تیار شدہ ہیں۔ جلد سب کا ہی نمبر آئے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں