میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،مزید بارشوں ،اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری

کراچی ،مزید بارشوں ،اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ موسیات نے شہر قائد میں اربن فلڈنگ پر الرٹ جاری کردیاہے، مون سون کے موجودہ سسٹم کے تحت مزید بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہے گا۔ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے بارش کے ایک اور سسٹم کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ 27ستمبر سے 2 اکتوبر مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہے گا، اس دوران تیز اور ہلکی بارش طوفانی ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ مون سون کے موجودہ سسٹم کے تحت ہی مزید بارشیں ہوں گی۔موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کا الرٹ جاری کر دیا۔ادھربھارتی محکمہ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے گلاب کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔انہوں نے بتایا کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔بھارتی ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایاکہ یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات نے کہا کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں