میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردی کو واپسی کی کبھی اجازت نہیں دیں گے ، آرمی چیف

دہشت گردی کو واپسی کی کبھی اجازت نہیں دیں گے ، آرمی چیف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے دہشت گردوں کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کوسیکیورٹی صورت حال، بارڈرمینجمنٹ، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صورتحال پراظہاراطمینان کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور قربانی کے جذبے کو سراہا جب کہ انہوں نے سماجی ترقی اور پائیدار امن کے حصول و استحکام کے لیے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرسربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے ، پائیدارامن کے لیے سماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ جاری رکھی جائے ، یہ وقت ہے کہ وزیرستان اور دیگر نئے اضلاع تیزی سے ترقی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں