میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا داماد دبئی سے گرفتار

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا داماد دبئی سے گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کے مبینہ فراڈ سے متعلق مقدمے میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے داماد مرتضیٰ کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دبئی سے گرفتار کرلیا ہے جن کے وارنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) نے جاری کیے تھے۔
کیس کا پس منظر بتاتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کے نتیجے میں 200 سے 300 لوگ متاثر ہوئے تھے، جن کی ساری زندگی کی جمع پونجی ڈوب گئی تھی۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے حیران کن فیصلہ کیا اور ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں اپنے پاس لگوا کر اپنے سمدھی کو ریلیف فراہم کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار، ان کی صاحبزادی اور سمدھی بھی نامزد ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 24 گھنٹے میں اس سلسلے میں حتمی اور فیصلہ کن رپورٹ طلب کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں