میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نے متحدہ سے مدد مانگ کر تھوکا ہوا چاٹا، اپوزیشن لیڈر پی پی کا حق ہے، خورشید شاہ

عمران خان نے متحدہ سے مدد مانگ کر تھوکا ہوا چاٹا، اپوزیشن لیڈر پی پی کا حق ہے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سکھر (رپورٹ/ یاسر باجوہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نئے قائد حزب اختلاف لانے کے حوالے سے پریشر میں نہیں ہوں، اگر پریشر میں ہوتاتو بھاگ دوڑ کررہا ہوتا، اگر مجھے سے کوئی اچھا امیدوار ہے تو یہ اچھی بات ہے، تاہم قائد حزب اختلاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے ابھی اپوزیشن جماعتوں نے نام نہیں دیے ہیں، میں نے رابطے کیے ہیں اور جیسے ہی نام ملیں گے، مشاورت کے بعد تین نام منتخب کرکے حکومت کے حوالے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس تو مجھے ہٹانے کے لیے ووٹ نہیں ہیں اس لیے وہ دوسروں سے مدد لے رہے ہیں، مگر میرے پاس تو اکثریت موجود ہے، عمران خان کو ہر چیز میں جلدی ہوتی اور ان کی یہ جلدی جلد ختم ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا دو ہزار اٹھارہ میں میری سیاست کو پچاس سال ہوجائیں گے اور گزشتہ تیس سال سے پارلیمنٹ میں ہوں اور گزشتہ تیس سال میں ملک کے حالات اتنے خراب نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات لاحق ہیں قریبی ممالک ہمارے دشمن بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو آدمی اپنا صوبہ نہیں سنبھال سکتا وہ ملک اور قوم کو کیا دے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بھی اپنا دوہرا معیار رکھتی ہے کبھی وہ حکومت سے ملتے ہیں اور کبھی پی ٹی آئی سے رابطے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ کسی شخصیت کے لیے نہیں ہوتا ملکی نظام کے لیے ہوتا ہے۔دوسری جانب قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاھ نے ڈی سی آفس سکھر میں تقریباً650ملین کی لاگت سے ڈپٹی کمشنر سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو، ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ اور دیگر متعلقہ افسران اور معززین موجود تھے، خورشید احمد شاہ نے کہا کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے ایم کیو ایم سے بات کرکے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں