میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی قیادت مخدوم خاندان کے خلاف مٹیاری میں سرگرم

پی پی قیادت مخدوم خاندان کے خلاف مٹیاری میں سرگرم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) :پیپلزپارٹی قیادت اور مخدوم خاندان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، مخدوم خاندان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مٹیاری ضلع کی افسر شاہی میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایس پی کو ہٹا دیا گیا، مخدوم محبوب الزمان سے وزارت بھی واپس لینے کی بازگشت، فیصل بشیر ایس ایس پی مٹیاری مقرر، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور مخدوم خاندان میں اختلافات شدت کر گئے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف تقریبات میں رکن قومی اسمبلی اور سروری جماعت کی روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان نے سندھ حکومت کو نشانے پر رکھا ہوا ہے جس کے بعد سندھ حکومت نے بھی مخدوم خاندان کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مٹیاری ضلع کی افسر شاہی میں اکھاڑ پچھاڑ شروع کردی ہے، سندھ حکومت نے ایس ایس پی مٹیاری سید اصغر شاہ کو عہدے سے ہٹا کر فیصل بشیر کو ایس ایس پی مٹیاری مقرر کردیا ہے جبکہ مختیارکار بھی تبادلہ کردیا گیا، ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان کے بیٹے مخدوم محبوب الزمان سے وزارت بحالی بھی واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق مخدوم جمیل الزمان نے پیپلزپارٹی قیادت سے ناراض رہنماؤں سے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں اور سندھ مختلف گدی نشینوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے مخدوم جمیل الزمان کی حالیہ سرگرمیوں سے پیپلزپارٹی مخالف گروپ کی ممکنہ تشکیل پر تشویش پائی جاتی ہے اور اعلیٰ قیادت نے مخدوم خاندان کو محدود کرنے کیلئے افسر شاہی میں اکھاڑ پچھاڑ کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت نے مخدوم خاندان میں اندرونی اختلافات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی مخدوم فخر الزمان پر ہاتھ رکھنا شروع کردیا ہے جبکہ مخدوم ہاؤس کے مخالف جاموٹ خاندان کو بھی سرگرم کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی میں امکانی گروپ بندی کے باعث اعلیٰ قیادت پریشانی کا شکار ہے، ذرائع کے مطابق مٹیاری سے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کا آغاز ہوگیا ہے جس کو کچلنے کیلئے سندھ حکومت نے افسران کو مخدوم ہاؤس کے احکامات ماننے سے روک دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں