میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ،بدعنوان ایم ڈی پریتم داس کا سسٹم طاقتور نکلا

محکمہ آبپاشی ،بدعنوان ایم ڈی پریتم داس کا سسٹم طاقتور نکلا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) محکمہ آبپاشی سندھ، بدعنوان ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے خلاف سندھ حکومت کارروائی کرنے سے گریزاں، ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین کی سیلاب کی مد میں کاٹی گئی رقم بھی واپس نہیں کی گئی، پریتم داس کا سسٹم ادارے پر حاوی، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا کے بدعنوان افسر پریتم داس کے خلاف سندھ حکومت کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، ٹھٹہ ضلع میں دوران تقرری اربوں روپے کی کرپشن پر نیب تحقیقات کا سامنا کرنے والے پریتم داس میں سیڈا میں سسٹم کو حاوی کرکے تمام افسران کو مفلوج کردیا ہے، ذرائع کے مطابق جنرل منیجر فنانس کی سربراہی میں قائم سسٹم کے ذریعے جعلی و بوگس کمپنیوں سے کوٹیشن کی مد میں کروڑوں روپے کی غیرقانونی خریداری دکھا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، سیڈا میں سولر سسٹم کی تنصیب، لیپ ٹاپ کو خریداری سمیت آفیس کی تعمیر و مرمت میں بھی کروڑوں روپے ڈکار لئے گئے ہیں، کچھ دن قبل اینٹی کرپشن نے پریتم داس پر اہلیہ اور بیٹوں کے نام پر غیرقانونی اثاثاجات بنانے، رقوم بیرون ملک منتقل کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات میں تحقیقات شروع کی تھیں تاہم ذرائع کے مطابق پریتم داس کروڑوں روپے دے کر تحقیقات کو بند کروانے کی بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں، پریتم داس کو محکمہ آبپاشی سسٹم کا کرتا دہرتا سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ کئے ماہ سے غیرقانونی طور پر ایم ڈی سیڈا کے عھدے پر براجمان ہیں، دوسری جانب سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے سندھ حلوے کی جانب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی تھی جو کہ بعد میں واپس کردی گئی لیکن سیڈا لے ڈیڑھ سئو سے زائد ملازمین کو تنخواہ کی کٹوتی واپس نہیں کی گئی، ذرائع کے مطابق دو کروڑ روپے کے لگ بھگ رقم پر ایم ڈی سیڈا کا سسٹم ہاتھ صاف کرنے کی تیاریوں میں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں