میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل ،عارف علوی سربراہ مقرر

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل ،عارف علوی سربراہ مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے ۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے ، عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں مرکزی و صوبائی سطح پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔پی ٹی آئی نے پارٹی کے سابق سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی۔ پھر خیبرپختونخوا کے سابق وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔ نیز علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کے درمیان بھی تعلقات کشیدہ ہیں۔ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں