میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاور سیکٹر کے لیے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات تیار

پاور سیکٹر کے لیے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحات تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے پاور سیکٹر کی بہتری کیلئے قلیل مدتی اور وسط مدتی اصلاحاتی پلان تیار کرلیا، کراس سبسڈی ختم کرنے جبکہ گھریلو صارفین کیلئے سبسڈی کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے لنک کیا جائے گا، ٹیکسوں پر بھی نظر ثانی ہوگی، سردیوں میں بجلی کی کم ہونے والی طلب کو بڑھا کر دگنا کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کیلئے 6 ماہ سے ایک سال کے اہداف طے کرلیے گئے ، کچھ اقدامات قلیل مدت اور کچھ وسط مدت میں کے جائیں گے ۔دستاویز کے مطابق صنعتی شعبے کا بوجھ کم کرنے کیلئے کراس سبسڈی ختم کی جائے گی، پاور سیکٹر میں ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ گھریلو صارفین میں سبسڈی صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر مستحقین کو ہی ملے گی۔کیپٹو پاور کی گیس پاور پلانٹس کو دی جائے گی، درآمدی کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کیا جائے گا، نیٹ میٹرنگ ریشنلائز کرنے کا پلان ہے جبکہ کیپٹو پاورپلانٹس کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جائے گا،ٹرانسمیشن نقائص دور کرنے کیلئے 3 سے 5 سال کا منصوبہ بھی تیار کرلیا گیا۔سردیوں میں بجلی کی طلب 10ہزارسے بڑھا کر20 ہزار میگا واٹ تک لے جانے کا پلان ہے ، گیس ہیٹرز اور گیزرز سمیت دیگر آلات کو بجلی پر منتقل کیا جائے گا، غیر معیاری پنکھے تبدیل کیے جائیں گے ، ملک بھرمیں ڈیزل ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔ڈسکوز کے بورڈز میں نجی شعبے کی نمائندگی بڑھائی جائے گی جبکہ سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی کو ملا کر آزاد مارکیٹ آپریٹر کے نام سے الگ ادارہ بنانے کی بھی ٹھان لی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں