میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی بلز کیخلاف تاجر سڑکوں پر، بھرپور احتجاج ،شٹرڈاؤن کے اعلانات

بجلی بلز کیخلاف تاجر سڑکوں پر، بھرپور احتجاج ،شٹرڈاؤن کے اعلانات

ویب ڈیسک
هفته, ۲۶ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

بجلی کے بھاری بلز اور بے جا ٹیکسز کے خلاف عوام کا احتجاج ملک بھر میں جاری ہے جب کہ ملک کے تاجروں نے بھی بھاری بلز کے خلاف بھرپور مظاہرے جاری رکھنے اور شٹر ڈاؤن کے اعلانات کیے ہیں۔راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ثاقب رفیق و دیگر عہدداروں نے پریس کانفرنس کی، جس میں توانائی بحران اور بھاری بلز کے خلاف دوسرے تاجر رہنما بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ثاقب رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ اقدامات سے تاجر برادری پریشان ہے۔ہماری پریس کانفرنس کے دوران حکومت نے بجلی میں مزید ساڑھے 4 روپے اضافہ کردیا ہے۔ حکومت ایکسپورٹ بڑھانے کا کہہ رہی ہے، ایسے حالات میں یہ کیسے ہوگا؟۔ ہمارے دفتر کا بل 21 لاکھ روپے آیا ہے۔ حکومت فوراً سے پہلے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ذاتی اشیا بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پی آئی اے کے پہلے 11 طیارے گراؤنڈ اور اب 17 ہو گئے ہیں، اس کا خسارہ بھی عوام نے پورا کرنا ہے۔بجلی کا بل کرایہ دار کے کرایے سے بھی زیادہ آتا ہے۔ حکومت ٹیکس حصول کے لیے متبادل انتظامات کرے۔ حکومت سولرسسٹم کی حوصلہ افزائی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں